اب فیس بک کے ذریعے خون کا عطیہ کریں

ویب ڈیسک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے پاکستان میں انتہائی مفید فیچر متعارف کرادیا جو ہزاروں افراد کی زندگیاں بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ فیس بک نے پاکستان میں خون کے عطیات میں حصول میں مدد دینے کے لیے فیچر متعارف کروادیا ہے۔ اس سے پہلے فیس بک یہ فیچر بھارت میں پچھلے سال متعارف کروا چکی ہے۔

یہ فیچر اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ پر دستیاب ہوگا۔ اس فیچر کے تحت جب کسی کو خون کے عطیے کی ضرورت ہوگی تو وہ اپنی خصوصی پوسٹ کریں یا پھر فیس بک فائنڈ بلڈ ڈونرز وزٹ کریں۔ پھر فیس بک خودکار طور پر قریب موجود خون عطیہ کرنے والوں کو نوٹیفکیشن بھیج دے گی، خون کا عطیہ دینے والے بھی درخواست کا جائزہ لے سکتے ہیں اور اگر چاہیں تو جواب دے سکتے ہیں، یا پھر ضرورت مند سے براہ راست بذریعہ فون کال رابطہ کرسکیں گے۔

فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش میں یہ ٹول متعارف کرایا گیا تو وہاں اب تک لگ بھگ 70 لاکھ افراد نے فیس بک پر خون کے عطیات کے لئے رجسٹر کرایا ہے۔ پاکستان میں فیس بک استعمال کرنے والے افراد چاہیں تو اپنی پروفائلز کے ذریعے خون کے عطیات کے لئے رجسٹر کرالیں یا پھر فیس بک ڈونیٹ بلڈ (facebook.com/donateblood) پر وزٹ کرکے بھی رجسٹر کرا سکتے ہیں۔ ڈونر کی معلومات مخفی رکھی جائے گی اور پرائیویسی سیٹنگ میں اونلی می (Only Me) پر بائی ڈیفالٹ موجود رہے گی، تاہم لوگ اپنے ڈونر سٹیٹس کو زیادہ بھرپور انداز سے پھیلا سکتے ہیں۔

source 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.