پاکستان میں “پری” کے پر کاٹ دیئے گئے

ویب ڈیسک- پاکستان سنسر بورڈ نے انوشکا شرما کی نئی فلم “پری” پر پابندی عائد  کر دی ہے۔  فلم ’پری‘ بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردی گئی ہے جس میں انوشکا شرما نے اہم کردار نبھایا ہے۔

فلم کی خوف و دہشت سے بھرپور کہانی ’رخسانہ‘ نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جس پر ایک بھوت کا سایہ ہے۔ فی الحال اس حوالے سے پاکستان فلم سنسر بورڈ کی جانب سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں اکشے کمار کی فلم ’پیڈمین‘ پر بھی پاکستان میں پابندی عائد کردی گئی تھی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.