پی ایس ایل تھری: ملتان سلطانز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کے فیلڈنگ کا فیصلہ

ویب ڈیسک- پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن میں آج بھی دو میچ کھیلے جائیں گے پہلا میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے دورمیان ہو رہا ہے، ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ دونوں ٹیمیں ابھی تک چار چار میچ کھیل چکی ہیں ، ملتان سلطانز نے 2 مقابلے جیتے ایک ہارا اور ایک بارش کی نذر ہو گیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے 4 میچوں میں سے 2 میچ جیتے اور 2 ہاری ہے۔

جبکہ دوسرا میچ آج رات 9 بجے لاہور قلندرز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہونگے ، قلندرز نے اب تک ٹورنامنٹ میں ایک بھی جیت حاصل نہیں۔ کل رات اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ہونے والا مقابلہ سپر اوور تک پہنچا تھا جس میں یونائیٹڈ فاتح ہوئی تھی۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.