
بھولا ریکارڈ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار؟؟
ویب ڈیسک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر کچھ ایسی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ فیس بک پر بے ہودہ اور جنسی خواہشات پر مبنی ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والے بدنام زمانہ کردار نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ کو جنسی زیادی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
زیر گردش تصاویر میں بھولا ریکار ڈ کو ہتھکڑی لگے پولیس کی حراست میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسری تصویر میں گجرات پولیس کے ترجمان کے جانب سے بھولا ریکارڈ پر لگے الزامات کی پولیس رپورٹ ہے۔
نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ پر الزام ہے کہ اس نے وزیر آباد کی رہائشی ایک خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر اپنے گھر بلایا اور پھر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
مذکورہ خاتون فیس بک پر بھولا ریکارڈ کو فالو کرتی تھی اور وہی سے وہ بھولا ریکارڈ کے چنگل میں پھنسی۔ ڈی پی او جہانزیب نذیر خان کی کی ہدایت پر 24 گھنٹے کے اندر ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔