
سنگاکارا کی 50، ملتان سلطانز 9 وکٹوں سے فاتح
ویب ڈیسک: ملتا ن سلطانز نے ایک اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پی ایس ایل میں ہوئے آج پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 102 رنز کا ہدف دیا جسے ملتان سلطانز نے با آسانی 9 وکٹوں سے جیت لیا۔ کمار سنگاکارا 51 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ یہ ایونٹ میں ان کی تیسری نصف سنچری ہے۔
اس سے پہلے ملتان سلطانز کے عمران طاہر نے کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز کے خلاف ہیٹ ٹرک کر کے کوئٹہ کی بساط 102 رنز پر لپیٹ دی۔ عمران طاہر اس سیزن کے دوسرے باﺅلر ہیں جنہوں نے ہیٹ ٹرک کی ہے۔ اس سے پہلے ملتان سلطانز کے ہی جنید خان نے ہیٹ ٹرک کی تھی۔
عمران طاہر کی ہیٹ ٹرک پاکستان سپر لیگ کی تیسری ہیٹ ٹرک ہے۔ انہوں نے 16ویں میں حسن خان، ہیش ٹنگز اور راحت علی کو مسلسل تین گیندوں پر آﺅٹ کر کے یہ کارنامہ سر انجام دیا۔
دوسرا میچ آج رات 9 بجے لاہور قلندرز اور پشاور زلمی ا?منے سامنے ہونگے ، قلندرز نے اب تک ٹورنامنٹ میں ایک بھی جیت حاصل نہیں۔ کل رات اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ہونے والا مقابلہ سپر اوور تک پہنچا تھا جس میں یونائیٹڈ فاتح ہوئی تھی۔
50 comes up for Kumar Sangakkara
Watch ball by ball highlights at https://t.co/j75kdcX6hA#MSvQG #HBLPSL #Cricingif #PSL2018 pic.twitter.com/mwqFbLLNF0— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2018