
لاہور قلندرز ذلتوں کی گہرائی میں، زلمی نے 10وکٹوں سے ہرا دیا
ویب ڈیسک: ایک اور میچ ایک اور شکست لاہور قلندرزکا مقدر۔ آج ہوا پی ایس ایل کا دوسرا میچ بھی ایک لو سکورنگ میچ رہا۔ پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ لاہور قلندرز ایک بار پھر اچھا آغاز ہونے کے بعد ریت کی دیوار کی طرح صرف 100 سکور پر آﺅٹ ہو گئی۔
فخر زمان اور کپتان برنڈن مکلم نے ٹیم کو اچھا آغاز دیا مگر باقی ٹیم اپنی پرانی روش پر چلتے ہوئے ان دونوں کے بعد صرف 100 سکور پر آﺅٹ ہو گئی۔ ایک وقت پر قلندرز کا سکور 42رنز تھا بغیر کسی نقصان کے لیکن ایک بار پھر پوری ٹیم ٹوٹل میں صرف 58 رنز کا اضافہ کر سکی ۔
حسن علی اور ڈاوسن نے 3,3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔
100 رنز کے آسان ہدف کو پشاور زلمی نے نہایت آسانی سے 13.4 اووروں میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔ کامران اکمل نے 57 اور تمیم اقبال 37 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ پشاور زلمی کے اوپنرز نے پی ایس ایل 2018 کا سب سے بہترین اوپننگ سٹینڈ کا ریکارڈ بنایا ۔
لاہور قلندر ز کے فینز قلندرز کی اس پرفارمنس پر سخت نالاں نظر آتے ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی ٹیم کی سخت درگت بناتے نظر آتے ہیں۔آج کی جیت کے بعد پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔
Peshawar Zalmi won by 10 wickets!
Watch ball by ball highlights at https://t.co/IuQMggtYOY#LQvPZ #HBLPSL #Cricingif #PSL2018 pic.twitter.com/PuVtwq34xe— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2018