پاکستان میں چائنیز نمک اجینو موتو کی فروخت پر پابندی

ویب ڈیسک – سپریم کورٹ نے چائنیز نمک اجینو موتو کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے، چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ چائنیز نمک صحت  کے لئے  نقصان دہ ہے، اس کی فروخت کی اجازت نہیں دے سکتے۔

سپریم کورٹ نے چائنیز نمک اجینو موتو کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ ثاقب نثار نے کہا کہ چائنیز سالٹ صحت کیلئے نقصان دہ ہے، فروخت کی اجازت نہیں دی

ماہرین کا کہنا ہے کہ اجینو موتو میں موجود مونو سوڈیم گلومیٹ سر درد، دل کی دھڑکن کے مسائل، دماغی اور بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے بھی چائنیز کھانوں کا لازمی جز تصور کیے جانے والے اجینو موتو یعنی چائنیز نمک پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق دفعہ 144 کے تحت پورے ملک میں ہوگا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *