نفاذ شریعت! مولانا عبدالعزیز کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک – پاکستان میں نفاذ شریعت کے حوالے سے ایک درخواست پر اعتراضات لگاتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسترد کر دیا۔ یہ درخواست لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے دائر کی تھی۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے اس درخواست کی سماعت اپنے چیمبر میں کی۔ اس موقع پر مولانا عبدالعزیز کے وکیل ایڈووکیٹ طارق اسد بھی موجود تھے۔

مولانا عبدالعزیز نے ملک میں شریعت کے نفاذ کے لیے درخواست دائر کی تھی لیکن رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی تھی ۔طارق اسد ایڈووکیٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر کی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپیل کی ان چیمبر سماعت کی اور رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کردی۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.