سینٹ الیکشن، سپریم کورٹ نے چودھری سرور کی جیت کا نوٹی فیکیشن روک دیا

ویب ڈیسک – پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب سینیٹر چودھری سرور کے حوالے سے بڑی خبر آگئی۔ سپریم کورٹ نے چودھری سرور سمیت تمام دوہری شہریت رکھنے والے نومنتخب سینیٹرز کا نوٹی فیکیشن روکنے کا حکم دیدیا ہے۔

اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں بیان دیا کہ نومنتخب ہونے والے چار سینیٹرز دوہری شہریت کے حامل ہیں جن میں پی ٹی آئی کے رہنما چودھری سرور، ہارون اختر نزہت صادق اور سعدیہ شامل ہیں۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ کیس کے فیصلے تک الیکشن کمیشن ان سینیٹرز کا نوٹی فیکیشن جاری نہ کرے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.