مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم جاری، فائرنگ سے 6 کشمیری شہید

ویب ڈیسک –  سال ہا سال گزر گئے مگر مقبوضہ کشمیر میں نہ بھآرتی مظالم کم ہوئے نہ کشمیریوں کا حوصلہ ٹوٹا۔ مقبوضہ جمّوں کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد شہید ہو گئے۔

مرنے والوں میں 4 شہری اور 2 مجاہدین شامل ہیں۔ کشمیریوں کی شہادت کے بعد ہڑتال کی اپیل کی وجہ سے پورے علاقے میں دکانیں اور کاروباری  مراکز بند ہیں۔

بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہریوں کے بے دردانہ قتل کے بعد  عوام بھارتی فوجیوں کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

آزادی کشمیر کے رہنماوں کی اپیل پر آج بروز سوموار ہڑتال کی گئی۔

بھارتی سکیورٹی فورسز نے بعض علاقوں میں داخلے و خروج کو بند  کر رکھا ہے۔

ہڑتال کی وجہ سے بعض علاقوں میں رسل و رسائل  بند ہونے کی وجہ سے اسکولوں میں درس و تدریس  کا سلسلہ بھی بند ہے۔

source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.