فیض آباد دھرنا:خادم حسین رضوی مفرور قرار، وارنٹ جاری

ویب ڈیسک –  انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اسلام آباد میں فیض آباد دھرنا کیس میں مطلوب مذہبی جماعت لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ خادم حسین رضوی کو عدالتی مفرور قرار دیتے ہوئے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے مزید کہا کہ اپنے حکم میں کہا ہے کہ خادم حسین رضوی ایک ماہ کے اندر عدالت میں پیش ہوں ورنہ انھیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی جائے گی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عدالتوں میں  خادم حسین رضوی کے خلاف فیص آباد دھرنے سے متعلق کئی مقدمات زیرِ سماعت ہیں، مگر خادم حسین رضوی ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

یاد رہے کہ مولانا خادم حسین رضوی اور ان کے جما عت لبیک یا رسول اللہ نے گزشتہ سال اسلام آباد فیض آباد میں کئی دن تک دھرنا دے کر زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا تھا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ آئین میں ختم نبوت کے قانون کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرنے والے حکومتی وزیر کو برطرف کیا جائے ختم نبوت قانون کو اصل حالت میں لایا جائے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.