کوہلی میں عمران خان کی جھلک نظر آتی ہے: روی شاستری

ویب ڈیسک – سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی میں سابق پاکستان کپتان  عمران خان کی جھلک نظر آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوہلی ذہنی اور جسمانی طور عمران خان کی طرح مضبوط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی کوہلی کا آغاز ہے، وہ نوجوان ہیں لیکن اس کے باوجود اس کا شمار بہترین کھلاڑیوں میں ہونے لگا ہے۔

کوہلی میں یہ خوبی ہے کہ وہ آغاز میں ہی صورت حال کو کنٹرول کرنے اور کھیل پر غلبہ حاصل کرناچاہتا ہے، کوہلی کے ذہن میں یہ بات ہے کہ کوئی چیز مشکل نہیں سب ممکن ہے۔ روی شاستری کے مطابق کوہلی مثالی قیادت کرنا چاہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ انہیں عمران خان کی یاد دلاتے ہیں اور کوہلی میں بہت سی ایسی خصوصیات ہیں جو عمران خان میں دیکھیں۔

source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.