
شام میں روسی طیارہ گر کر تباہ، 39 افراد ہلاک
ویب ڈیسک – شام میں ایک روسی فوجی مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں 33 مسافروں کے علاوہ 6 عملہ کے لوگ بھی سوار تھے جو اس حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ روس کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق An-26 کارگو طیارہ شام کے ہمیمم ائیر بیس پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ہے ۔
روس کے صدر کو طیارہ حادثہ پر بریفنگ دی گئی ، برینف کے بعد روسی صدر نے حادثے کی فوری تحقیات کا حکم دے دیا۔