ایف سی کالج میں جعلی فوجی کیپٹن بن کر چندہ لینے والا گرفتار

ویب ڈیسک – صوبائی دارالحکومت لاہور کی مشہور ایف سی کالج یونیورسٹی میں گزشتہ دنوں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک سابقہ لانس نائیک کیپٹن کی جعلی وردی پہن کر گھس آیا۔ جعلی کیپٹن نے نہ صرف ایف سی کالج میں سیمینار سے خطاب کیا بلکہ کالج کے اساتذہ اور طالب ِ علموں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

جعلی کیپٹن سجا رائو نے ملکی صورتحال پر لیکچر دیا اور آئی ڈی پیز کے لئے چندہ اکٹھا کرنے کی اپیل کی۔ بعد ازاں انٹیلی جنس اداروں نے نقلی کیپٹن کو گرفتار کر لیا اور اعلامیہ جاری کیا کہ عوام اور ادارے ایسے نوسربازوں سے ہوشیار رہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.