کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا

ویب ڈیسک – دبئی میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ ملتان سلطان کی بیٹنگ ابتداء میں ہی مشکلات کا شکار رہی، کمار سنگاکارا اور احمد شہزاد صرف 3 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ ملتان سلطانزکی ٹیم نے آٹھ اوورز کے اختتام پر 46 رنز بنائے، اور اس کے تین کھلاڑی آوٹ ہو گئے۔

شعیب ملک اور صہیب مقصود نے سلطانز کی بیٹنگ سنبھالی اور ٹیم کو ایک مستحکم پوزیشن میں لاکھڑا کیا۔ شعیب ملک نے 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 43 گیندوں پر 65 رنز سکور کیے اور ناٹ آئوٹ رہے۔

ملتان سلطانز کے 153 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اسد شفیق اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کو 48 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔ آخری اوور میں نوجوان کھلاڑی حسن خان نے پولارڈ کو مڈ وکٹ پر چھکا لگا کر جیت کوئٹہ کی جھولی میں ڈال دی۔

عمرگل بھرپور فارم میں دکھائی دیے اور انہوں نے میچ میں 24 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *