امریکا، افغانستان میں فتح کا خواب دیکھنا چھوڑ دے: ناصر جنجوعہ

پاکستان کے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نےامریکی اخبار کو انٹڑویو دیتے ہوئے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو مذاکرات کی پیشکش کر کے بہت اچھا اقدام کیا، مگر انھوں نے 3 برس پہلے یہ پیشکش کیوں نہیں کی؟ امریکا، طالبان سے مذاکرات میں مزید لچک کا مظاہرہ کرے۔

ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ امریکا جیتنے کے بجائے تنازعہ ختم کرنےکی کوشش کرے اور امریکا، افغانستان میں فوجی فتح کا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تشدد کم کرنے کے لیے یہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے، افغانستان میں امن سے پاکستان میں امن ہو گا،پاکستان پہلے ہی بھاری قیمت ادا کر چکا ہے۔

source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *