آج اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ لاہور قلندرز  اور کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سےٹکرائو

ویب ڈیسک –  پاکستان سپر لیگ سیزن تھری میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ لاہور قلندرز  اور کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا آج کا پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔

لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک ایونٹ میں 5 میچز کھیل چکی ہے اور پانچوں میچوں میں اسے شکست کا سامنا رہا اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے ہے۔ لاہور قلندرز مسلسل 7 شکست کھا چکی ہے۔ لاہور قلندر کو ایونٹ میں رہنے کے لئے اگلے میچز جیتنا ہوں گے۔

پی ایس ایل میں آج کھیلا جانے والا دوسرا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگا، کراچی کنگز اب تک 5 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے صرف ایک میں ناکامی کا سامنا رہا جب کہ ایک میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہوا اور تین میں کامیابی ملی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایونٹ میں اب تک کے 6 میچز میں سے اسے تین میں کامیابی اور تین میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *