کشمالہ طارق کے سٹاف کا سنئیر صحافی پر تشدد

ویب ڈیسک- ایک انٹرویو کے دوران سوالات کا جواب نہ دینے پر کشمالہ طارق نے سنئیر صحافی مطیع اللہ جان پر اپنے سٹاف سے تشدد کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کشمالہ طارق کے آفس میں صورتحال اس وقت پر تشدد ہو گئی جب کشمالہ طارق مطیع اللہ جان کے چبھتے سوالوں کا جواب نہ دے سکیں اور اپنے سٹاف کو کہا کہ مطیع اللہ جان اور ان کے ساتھیوں کو آفس سے نکال دیا جائے۔

کشمالہ طارق کے سٹاف نے مطیع اللہ جان اور ان کے ساتھیوں کو دھکے دے کر آفس سے نکالنے کی کوشش کی جس سے دونوں گروپوں کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.