امیر ترین افراد، ایمزون کے جیف بیزوس نے بل گیٹس سے پہلا نمبر چھین لیا

ویب ڈیسک –  فوربز جریدے  نے دنیا کےامیر ترین افراد کی فہرست جاری کردی ہے اور ایمزون کے سربراہ  جیف بیزوس نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے پہلا نمبر چھین لیا ہے۔ جیف بیزوس کی دولت کا تخمینہ 112 بلین ڈالرز ہے جبکہ کئی سال تک اس فہرست پرحکمرانی کرنے والے بل گیٹس کی دولت اس سال 90 بلین ڈالر رہی۔

فیس بک کے بانی مارک زکربگ اس فہرست میں 70 بلین ڈالرز کی دولت کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

فوربز کی جانب سے عرب دنیا کےامیر ترین افراد کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے جس کے مطابق مصر کے ناسف ساوری 6.6 بلین ڈالر دولت کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ سعودی شہزادہ الولید بن طلال کو ااس فہرست سے خارج کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں  بدعنوانی  کی وجہ سے شہزادوں کی گرفتاری اور رہائی کے بعد فوربز نے 10 سعودیوں سمیت 121 افراد کو اس فہرستسے خارج کردیا ہے۔

 درجہ بندی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے 7 افراد اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ مصر کے چھ افراد امیر ترین عرب شہریوں میں شامل ہیں۔

source 1  source 2

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *