لاہور قلندرز پی ایس ایل سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم

ویب ڈیسک- پاکستان سپر لیگ میں مسلسل چھٹی شکست کے بعد لاہور قلندرز کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گئی۔ آج پی ایس ایل میں کھیلے جانے والے پہلے مگر اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر قلندرز کو ایونٹ سے رخصت کر دیا۔

لاہور قلندرز نے آج کے اہم میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 163 رنز بنائے۔ قلندرز کی جانب سے اچھی بیٹنگ کی گئی۔ فخر زمان34رنز اور کپتان مکلم نے 33 رنز بنائے جبکہ  انتون ڈیوچ  نے 42 گیندوں 62 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

 

جواب میں 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انتہائی عمدہ بیٹنگ کی۔ رونکی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، انہوں صرف 41 بالز پر 5 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 77 رنز سکور کیے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ جبکہ شاداب خان نے 3 چھکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے۔ شاندار پارٹنر شپ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 17 اعشاریہ 4 اوور میں ہی حاصل کر لیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.