عاصمہ رانی کا قاتل مجاہد آفریدی گرفتار

ویب ڈیسک – صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر کوہاٹ میں قتل ہونے والی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قاتل مجاہد آفریدی کو ابو ظہبی سے گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم مجاہد آفریدی کو انٹرپول نے گرفتار کیا۔ ملزم مجاہد آفریدی نے عاصمہ کو رشتے سے انکار پر قتل کر دیا تھا۔

عاصمہ رانی کی بہن صفیہ رانی نے کہا کہ مجاہد آفریدی نے پہلے بھی عاصمہ کو راستے میں روکا اور پرس چھینا تھاجس کے بعد والدہ نے عاصمہ کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں سے پولیس کو آگاہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ 28 جنوری کو کوہاٹ میں تحریک انصاف کے ضلعی صدر آفتاب عالم کے بھتیجے مجاہد نے رشتے سے انکار پر ایبٹ آباد میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ایم بی بی ایس تھرڈ ایئر کی طالبہ عاصمہ رانی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.