
آفریدی کی تباہ کن بائولنگ نے لاہور قلندرز کی جھولی میں پہلی فتح ڈال دی
ویب ڈیسک : بالآخر لاہورقلندرز پر فتح کی دیوی مہربان ہو ہی گئی۔ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے سیزن تھری میں مسلسل چھ میچوں میں شکست کے بعد لاہور قلندرز نے اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی۔
آج پی ایس ایل میں کھیلے جانے والے دو میچوں میں سے پہلا میچ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کی ٹیم ملتان سلطانز کا مقابلہ ٹیبل پر سب سے نچلی ٹیم لاہور قلندرز سے ہوا۔ ملتان سلطانز کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 114 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی۔ قلندرز کے باﺅلر شاہین آفریدی نے صرف 4 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی اور ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن تباہ کر دی۔ سنیل نارائن نے دو جبکہ سہیل خان اور مکلیناہین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کا 115 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں پورا کر لیا۔ برینڈن مکلم 35 اور سہیل اختر 11 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔
لاہور قلندرز ویسے تو مسلسل 6 شکستوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں لیکن یہ جیت ٹیم کا مورال بنانے کے لئے بہت اہم ثابت ہوگی۔
آج کا دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔
OUT! 19.4 Shaheen Afridi to Mohammad Irfan
Multan Sultans have scored 114. Will Lahore Qalandars chase it down?
Watch ball by ball highlights at https://t.co/zr4lRaWRAW#MSvLQ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/b1BCA9lQr5— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 9, 2018
OUT! 19.3 Shaheen Afridi to Junaid Khan
Watch ball by ball highlights at https://t.co/zr4lRaWRAW#MSvLQ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/kCdb7CDWJX— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 9, 2018
OUT! 15.6 Shaheen Afridi to Saif Badar
Watch ball by ball highlights at https://t.co/zr4lRaWRAW#MSvLQ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/QIHw9Eh7TJ— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 9, 2018
OUT! 15.4 Shaheen Afridi to Ross Whiteley
Watch ball by ball highlights at https://t.co/zr4lRaWRAW#MSvLQ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/vTTrVga20N— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 9, 2018
OUT! 15.3 Shaheen Afridi to Shoaib Malik
Watch ball by ball highlights at https://t.co/zr4lRaWRAW#MSvLQ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/g7c8vgv6fN— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 9, 2018