افغانستان: 2 خودکش حملوں میں 27 افراد جانبحق

ویب ڈیسک: افغانستان سے ایک افسوس ناک خبر، افغان دارالحکومت کابل اور طاہار شہروں میں خود کش حملوں میں 27 افراد ہلاک ہو گئے۔ دارالحکومت کابل کے موسالہ مزاری علاقے پر حملے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 10 افراد ہلاک جبکہ 13 زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ ایک خود کش حملہ تھا اور جائے وقوعہ پر نعشوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔دوسرا حملہ صوبہ طاہار کی تحصیل ہوجائی گار میں پولیس تھانے پر طالبان کے حملے میں 17 سیکورٹی اہلکار جان بحق ہو گئے۔حکام کے مطابق طالبان عسکریت پسندوں نے پولیس تھانے پر چاروں اطراف سے دھاوا بول دیا۔

اس حملے میں 10 پولیس اور 7 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے، اس دوران جھڑپ میں بعض دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ادھر طالبان نے دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں 30 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو ئے ہیں۔

source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.