
ہم نے روس کے خلاف میڈ ان امریکا جہاد لڑا: خواجہ آصف
ویب مانیٹرنگ : ہم نے روس کے خلاف امریکہ کے کہنے پر جہاد لڑا، امریکہ چاہتا ہے کہ ہم آج بھی ان کے مفادات کا تحفظ کرےں، ان خیالات کا اظہار پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے پاکستان کی قومی اسمبلی میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ داعش کو کون لے کرآیا، ہم نے روس کے خلاف میڈ ان امریکا جہاد لڑا، سب کو پتہ ہے کہ داعش کے پیچھے کون ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یمن جنگ میں شرکت نہیں کی، پاکستان نے اب پراکسی نہ بننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
خواجہ آصف پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں پرمظالم ڈھائے جا رہے ہیں، مسلم ممالک کسی ایک مسئلے پر بھی متحد نہیں، مسلم ہمسائے ایک دوسرے سے بات کرنے کو تیار نہیں، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کو ہی سامنے رکھ لیں، اس ساری صورتحال میں ہمارا دشمن عیاں اور سامنے ہے، بعض مسلمان ممالک کے حکمران بھی دشمنوں کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ کسی سپر پاورکی خواہش نہیں کہ افغانستان میں امن ہو، جن کے پاس 43 فیصد افغان سرزمین ہے ان کو ہماری کیا ضرورت ہے۔