زیادتوں کیخلاف بغاوت کا اعلان کرتا ہوں، نواز شریف

وینب مانیٹرنگ: میں 70 سال کی پالیسیوں کیخلاف بغاوت کرتا ہوں، کسی کو ووٹ کے تقدس پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دوں گا۔ایسا کہنا تھا سابق وزیر اعظم نواز شریف کا ۔ ہو بہاولپور میں ایک جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔

تین بار وزیراعظم رہنے والے میاں نواز شریف آج کل عدالتوں پر کافی نالاں نظر آتے ہیں اور اپنے ہر جلسے میں عدالتی فیصلوں پر شدید نقطہ چینی کرتے نظر آتے ہیں۔ ان کے ساتھ ساتھ ان کی بیٹی مریم نواز بھی اپنے والد سے کسی طور پیچھے نہیں وہ بھی کھل کر اپنے خطابات میں عدلیہ اور فوج کو تنقید کا نشانہ بناتی ہیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی اس وقت پاکستان اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا ہماری کوششوں سے آج پاکستان میں وافر بجلی موجود ہے اور صنعتوں کا پہیہ چل رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دہشتگردی کی کمر توڑ کر رکھ دی۔ سڑکوں کا جال بچھایا اور بدلے میں مجھے صرف بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر منصب سے ہٹا دیا گےا۔

س ملک پر پچھلے 70 سالوں سے بڑے ظلم ہوئے، ہم نے بڑی ٹھوکریں کھائیں اور پاکستان کو تباہ وبرباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، میں ان زیادتوں کیخلاف بغاوت کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتا جب ہم اپنی تاریخ کو نہیں بدلیں گے۔
ہم کسی کو ووٹ کے تقدس پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دوں گا۔ ہم اپنا حق مانگیں گے، نہیں ملے گا تو چھین لیں گے۔ نوجوان میرا ساتھ دیں اور قدم سے قدم

لا کر چلیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.