امام کعبہ کا نواز شریف کو انکار

ویب ڈیسک – ایک زمانہ تھا جب سعودی لوگ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ہاتھوں ہاتھ لیتے تھے اور ان کی ہر بات کو سر آنکھوں پر رکھتے تھے۔ لیکن وقت کی ستم ظریفی کہیے یا نواز شریف کا برا وقت کہ اب ان کو ہر جانب سے انکار ہی ہوتا نظر آتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے مطابق پاکستان کے دورہ پر آئے امام کعبہ ڈاکٹر صآلح بن محمد آل طالب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی دعوت ناشتہ ٹھکرا دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے امام کعبہ کو اپنی رہائش گاہ جاتی امراء آنے اور ناشتہ کرنے کی دعوت دی جو انہوں نے منظور نا کی۔

پھر تین بار رہے پاکستان کے وزیراعظم نے امام کعبہ ڈاکٹر صآلح بن محمد سے ان کے ہوٹل میں آکر ملاقات کا شرف چاہا مگر یہ درخواست بھی رد کر دی گئی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.