پنجاب حکومت اپنی 10سالہ ناکامی کا بھی اشتہار دے،چیف جسٹس

ویب مانیٹرنگ: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 10سال میں کچھ نہیں کیا گیا، پنجاب حکومت اپنی ناکامی کا اشتہار بھی دے۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالتی معاون نے بتایا کہ ملتان کا گندا پانی 297 ملین گیلن ہے ، محمود بوٹی کے پلانٹ کی قیمت 9 ارب روپے ہے۔

چیف جسٹس نے کہا صحت پنجاب حکومت کی ترجیح نہیں 180 ارب روپے اونج ٹرین پر لگا دیئے گئے لیکن صحت پر نہیں لگائے گئے۔ مجھے کہا گیا کہ ہسپتال نہ جاﺅں، کیوں نہ جاﺅں؟ سروسز ہسپتال میں لوگ آہ وہ بکا کر رہے تھے، پنجاب حکومت نے گزشتہ 10 سال میں کچھ نہیں کیا، حکومت اپنی ناکامی کا بھی اشتہار دے۔ عدالت نے چیف سیکرٹری سے گندے پانی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *