کراچی کنگز کی پرواز، سلطانز کو شکست دے کر ٹاپ پوزیشن پر

ویب ڈیسک: پی ایس ایل تھری میں ایک کھیلے جانے والے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر قبضہ کرلیا۔ کراچی کنگز نے آج پہلے کھیلتے ہوئے 189 رنز بنائے جس کا تعاقب کرتے ہوئے ملتان سلطانز کی ٹیم 125 رنز ہی بنا سکی۔

جوئے ڈینلے نے 78 رنز کی اننگزکھیلی، بابراعظم نے ٹیم کے ٹوٹل میں 58 رنز کا اضافہ کیا۔ کولن انگرام نے 8 گیندوں پر جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 29 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے ہرڈس ولجون نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

ملتان کا آغاز اچھا رہا مگر جلد وکٹیں گرنے سے ٹیم سنبھل نہ سکی اور پوری ٹیم 125 رنز بنا سکی۔ شاہد آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے چار اوورز میں 18 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔ اس کے علاوہ محمد عرفان جونیئر نے دو جبکہ عماد وسیم، محمد عامر، اور عثمان شنواری نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین واپس بھیجا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.