خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے کا الزام، پی ٹی آئی میدان میں

ویب ڈیسک – سیالکوٹ میں ایک کنونشن کے دوران وزیر خارجہ خواجہ آصف کے منہ سیاہی پھینکی گئی تو مسلم لیگ ن نے اس کا الزام سیاسی مخالفین پر لگا دیا ۔ پی ٹی آئی کے عثمان ڈار نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی اور ساتھ ہی واقعہ پر الزام تراشی کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

عثمان ڈار جو کہ خواجہ آصف کے سیالکوٹ میں سب سے بڑے مخالف ہیں انہوں نے ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 

وٹ میں ورکر کنونشن سے خطاب کے دوران ایک نوجوان نے خواجہ آصف پر سیاہی پھینک دی جس سے ان کا چہرہ سیاہ ہو گیا۔موقع پر موجود مسلم لیگ ن کے ورکروں نے سیاہی پھینکنے والے نوجوان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں سیکورٹی اہلکاروں نے نوجوان کوگرفتار کرلیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.