
گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو پچھاڑ دیا
ویب ڈیسک : پاکستان سپر لیگ کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پشاورزلمی جو کہ گزشتہ سال پی ایس ایل کی فاتح ٹیم تھی اس سال کافی مشکلات سے دوچار ہے۔
آج پہلے کھیلتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اووروں میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔ ڈوائین سمتھ نے 49 اور کپتان ڈیرن سمی نے 36 رنز بنائے ۔کوئٹہ کی جانب سے شین واٹسن نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔
158 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اگرچہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسد شفیق 30 رنز کے مجموعہ پر کھو دیا لیکن شین واٹسن کے 37 کپتان سرفراز احمد کے 45 رنز کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 157 کا ہدف 20 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
8 میچوں میں 5 فتوحات کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر سب سے اوپر آگئے ہیں۔ ان سے نیچے 7 میچوں میں 5 فتوحات کے ساتھ کراچی کنگز دوسرے نمبر پر ہیں۔
Quetta Gladiators won by 6 wickets!
Watch ball by ball highlights at https://t.co/EouGEy1OgL#PZvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/Wztblk89Dp— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 10, 2018