جموں کشمیر میں 3 بھارتی فوجیوں کی خودکشی

ویب ڈیسک : گزشتہ چار دنوں کے دوران 3 بھارتی فوجیوں نے خود کو سرکاری رائفل سے گولی مار کر خودکشی کر لی۔ تازہ ترین واقعہ میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکار نے اپنے کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلا کر خودکشی کرلی۔
یہ واقعہ سری نگر میں پیش آیا، اس سے قبل شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں گذشتہ روز دو فوجی اہلکاروں نے اپنی سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار لی تھی۔

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں گزشتہ کچھ برسوں کے دوران فوجیوں میں خودکشی کے رجحان میں کافی تیزی نظر آئی ہے۔ حالیہ خودکشیوں کی لہر پر پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے خودکشی کیوں کی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق سال 2009 سے اب تک تقریبا 1050 بھارتی فوجیوں نے خودکشی کی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے یوگا اور آرٹ آف لیونگ کی سرگرمیاں متعارف کرانے کے باوجود وادی میں تعینات سیکورٹی اہلکاروں میں خودکشی کے رجحان میں کوئی کمی نہیں آ رہی ہے۔

source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *