مار کھاتا رہا “لبیک یا رسول اللہ” کا نعرہ لگاتا رہا
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک : پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف پر سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن کے دوران سیاہی پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔ مسلم لیگ ن نے اس واقعہ کا ذمہ دار فل فور اپنے سیاسی مخالفین بالخصوص پی ٹی آئی پر لگا۔ جس کی تردید کل رات پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر بھی کی۔

لیکن ایک نئی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد صورتحال کچھ بدلتی نظر آرہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاہی پھینکنے والا شخص زمین پر گرا ہوا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے ورکرز اسے بری طرح پیٹ رہے ہیں لیکن مار کھانے والا شخص “لبیک یا رسول اللہ” کے نعے لگاتا جا رہا ہے۔ نعروں کو واضح طور پر ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے۔

اس سے پہلے رات کو ہی ملزم کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی اور اس کا بیان تھا کا وہ مسلم لیگ ن کا پرانا ورکر ہے اور ختم نبوت  سلسلہ میں قیادت سے ناراض ہے۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *