نواز شریف کو جوتا مارنے کے بعد شخص نے کیا نعرہ لگایا؟
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک – سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف آج جامیعہ نعیمہ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے کہ ایک شخص نے ان کو جوتا دے مارا۔جوتا سابق وزیر اعظم کے کندھے پر بائیں جانب لگا۔

جوتا مارنے والے شخص نے نعرہ رسالت کے نعروں کے ساتھ نواز شریف کو انتہائی قریب سے جوتا مارا۔ ارد گرد کھڑے مسلم لیگ ن کے ورکروں نے جوتا مارنے والے کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

سیکورٹی اہلکاروں نے فوراً نواز شریف کو گھیرے میں لے لیا اور جوتا پھینکنے والے کو گرفتار کر لیا۔ گزشتہ رات بھِی مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے چہرے پر ایک تقریب کے دوران سیاہی پھینکی گئی تھی۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *