مجھے خوشی ہے، نواز شریف کو جوتا، عمران خان کا بیان آگیا

ویب ڈیسک: آج جامعہ نعیمیہ لاہور میں ایک افسوناک واقع پیش آیاجب سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو ایک تقریب کے دوران جوتا مارا گیا۔ نواز شریف لاہور کی جامعہ نعیمیہ میں ایک تقریب کے لئے مدعو تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” مجھے خوشی ہے کہ سیاہی اور جوتا پھینکنے میں کوئی پی ٹی آئی کا کارکن ملوث نہیں، لیکن عام لوگوں سے کہوں گا کہ یہ کوئی اچھی بات نہیں اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں“

 

اس سے پہلے سابق وزیر اعظم جیسے ہی تقریر کے لئے ڈائس کے قریب پہنچے تو مدرسہ کے ایک سابق طالب علم نے نواز شریف کو جوتا دے مارا جو ان کے بائیں کندھے پر جا لگا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر مذکورہ شخص کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے۔

گزشتہ رات بھی مسلم لیگ کے رہنما خواجہ آصف کے چہرے پر سیاہی بھی پھینک دی تھی۔ وہ سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.