عمران خان پر جوتے سے حملہ ، ن لیگی رہنما کی سازش ناکام

ویب ڈیسک –  لگتا ہے جیسے ملک میں سیاہی پھینکنے اور جوتے مارنے کا موسم آچکا ہے۔ کل رات خواجہ آصف پر سیاہی پھینکی گئی تو صبح سابق وزیراعظم نواز شریف کو جوتا کھانا پڑا۔

اب اطلاعات آرہی ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پر بھی فیصل آباد میں جوتے سے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی جسے سیکورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار شخص نے کہا کہ اسے رانا ثناء اللہ کے داماد شہریار رانا نے عمران خان کو جوتا مارنے کا کہا تھا۔

 

لیکن حیران کن انکشاف یہ کے گرفتار ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اسے مسلم لیگی رہنما اور پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے قریبی رشتہ دار نے عمران خان کو جوتا مارنے کا حکم دیا تھا۔ دیکھنا یہ ہے کہ جوتے کھانے میں کون سی پارٹی آگے نکلتی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.