ویسٹ انڈیز اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی

ویب ڈیسک: کر کٹ شائقین کے لئے خوشخبری، ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ڈائریکٹر پی ایس ایل نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپریل میں ہونے والے دورہ پاکستان میں 3 ٹی 20 میچ کھیلے گی۔

نجم سیٹھی نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے شائقین کرکٹ کو بتایا کہ ویس انڈیز کی کرکٹ ٹیم 1,2 اور 4 اپریل کو کراچی میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے پر رضامند ہو گئی ہے ۔ اور پی سی بی کو وزیر اعلیٰ سندھ کی طرف سے بھرپور سپورٹ حاصل ہے۔

 

یاد رہے کہ 2009 کو لاہور میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر دہشت گردوں کے حملہ کہ بعد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہورہی۔ ایسے میں 9 سال کے بعد کسی بڑی ٹیم کا پاکستان کا دورہ کرنا ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھول دے گا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.