کنگز بمقابلہ قلندرز، لاہور کی ٹاس جیت کر بائولنگ

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ کا 24 واں میچ آج کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور قلندرز کے ٹیم 7 میچوں میں سے صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کر سکی جب کہ کراچی کنگز نے 7میچوں میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ لاہور قلندرز کا پی ایس ایل سیزن تھری میں سفر ختم ہو چکا ہے اب بس وہ ایک رسمی سے میچ کھیل رہی ہے جبکہ آج کا میچ کراچی کنگز کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ آج کے میچ کی جیت کنگز کو پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن دلا سکتی ہے۔

اس میچ کے لئے دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.