قلندرز نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلہ کے بعد سپر اوور میں ہرا دیا

ویب ڈیسک – آج دبئی میں ہوئے میچ کو کرکٹ کی تاریخ کا سب سے سنسنی خیز میچ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔ اس میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو سپر اوور میں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد ہرادیا۔

آج لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو کراچی کنگز نے بابر اعظم کے 60 اور سمنز کے 55 رنز کی مدد سے 20 اووروں میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کے سہیل خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور قلندرز نے 164 رنز کا تعاقب تو اچھا کیا مگر یکے بعد دیگرے وکٹیں کھوتے رہے لیکن آغا سلمان نے ایک سنبھالے رکھا اور 50 رنز بنائے ۔ آغا سلمان اہم موقع پر وکٹ گنوا بیٹھے۔آخری اوور میں لاہور جیت کے لئے 17 رنز درکار تھے تو سہیل اختر نے دھواں دار بیٹنگ کی مگر وہ بھی آخری گیند پر جب 3 رنز جیت کے لئے درکار تھے بائونڈری پر کیچ آئوٹ ہو گئے۔

مگر صورتحال اس وقت دلچسپ ہو گئی جب سہیل اختر کی وکٹ لینے والے عثمان شنواری کی بال کو نو بال قرار دیا گیا اور اگلی گیند پر سنگل ہونے سے میچ برابر ہو گیا اور معاملہ سپر اوور تک جا پہنچا۔

لاہور قلندرز واحد ٹیم ہے جو پی ایس ایل میں ہونے والے دونوں سپر اووروں میں شامل رہی ہے۔ لاہور قلندرز نے سپر اوور میں پہلے بیٹنگ کی اور کراچی کنگز کے محمد عامر کے اوور میں 11 رنز بٹورے اور 12 رنز کا ہدف کراچی کنگز کے سامنے رکھا۔

کراچی کنگز جو ک اچھی فارم میں تھی ان کے لیے 12 رنز کا ہدف کچھ زیادہ نہ تھا مگر لاہور قلندرز کے سنیل نارائن نے نپی تلی بائولنگ کروا کر کراچی کو محظ 9 رنز تک محدود رکھا اور یہ مقابلہ لاہور قلندزر کے لیے جیت لیا۔

ایسا پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ لاہور قلندرز لگاتار دو میچ جیتی ہو ۔ آغا سلمان کو بہترین بیٹنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.