معافی مسترد، سپریم کورٹ ڈاکٹر شاہد کےخلاف مقدمہ چلائے گی

ویب ڈیسک – سپریم کورٹ آف پاکستان نے زینب قتل کیس میں  سنسنی خیز انکشافات کرنے والے اینکر شاہد مسعود کا جواب اور غیر مشروط معافی مسترد کر دی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ معافی کا وقت گزر چکا، قانون کے مطابق سزا ہوگی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ شاہد مسعود کا جواب قابل قبول نہیں، عدالت کے سامنے غلط بیانی عدالتی توہین ہے ، پیمرا بتائے کتنے دن کے لیے پروگرام بند ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹرشاہد مسعود نے چیف جسٹس کے ترلے لیے تھے ، دیکھنا ہے اس میں دہشت گردی کی دفعات کا اطلاق ہوتا ہے اور پیمرا کی کیا ذمہ داری بنتی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.