بھیس بدل کر دہشتگردوں نےعام شہریوں کو بھون کر رکھ دیا،10 ہلاک 5 زخمی

ویب ڈیسک -جنگ زدہ ملک عراق کے شہر کرکوک میں ایک افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب  دہشتگرد تنظیم داعش کے ارکان نے کرکوک بغداد قومی شاہراہ پر ایک فرضی چیک پوسٹ کے بہانے حملہ کرکے 10 عام شہری ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق  یہ واقعہ بعقوبہ شہر سے متصل العظیم نامی قصبے کے قریب پیش آیا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے فرضی تلاشی کے بہانے گاڑیوں کو روکا اور مسافروں کو نیچے اتار کر گولیوں سے بھون دیا ۔ اس دلخراش واقعے میں 10 شہری ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

حملے کے بعد دہشتگرد فرار ہو گئے ۔ عراق میں امریکی حملے کے بعد امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہے اور  داعش گاہے بگاہے اس علاقے میں کاروائیاں کرتی رہتی ہے ۔

source 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.