
سینٹ میں ناکامی، مریم نوازبوکھلا گئیں کیا چیلنج کر دیا؟
ویب ڈیسک : سینٹ میں چئیرمین کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ایک اپ سیٹ شکست ہوئی اور شاید یہ شکست مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کو ہضم نہیں ہو رہی اسی لیے انہوں نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔
سابق وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز اس شکست سے کچھ زیادہ ہی دلبرداشتہ مگر غصے میں دکھائی دیتی ہیں ، انہوں نے اپنا غصہ اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ سے ٹویٹ کر کے نکالا اور کہا
”شطرنج کے مہرو!،تم جیتے نہیں، تمہیں بدترین شکست ہوئی ہے، ذرا عوام کے سامنے تو آو“
”زرداری اور امپائر کی انگلی کا بیوپاری، تیرے دربار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے“۔
سینٹ انتخابات میں اپوزیشن اتحاد کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں، صادق سنجرانی چیئرمین سینٹ اور سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینٹ منتخب ہو گئے ہیں۔ ن لیگ والے پرامید تھے کہ وہ جیت جائیں گے لیکن انہیں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
شطرنج کے مُہرو!
تم جیتے نہیں – تمہیں بدترین شکست ہوئی ہے۔
ذرا عوام کے سامنے تو آؤ— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 12, 2018
زرداری اور امپائر کی انگلی کا بیوپاری
تیرے دربار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 12, 2018
بھیڑ بکریوں کی طرح ہانکے جانےوالو، قوم نے تمہارا اصلی چہرہ آج دیکھ لیا ہے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 12, 2018