راولپنڈی میں ایک اور کریم ڈرائیور گولی مار کر قتل

ویب ڈیسک – جڑواں شہروں سے ایک افسوسناک خبر، راولپنڈی میں ایک اور کریم کے ڈرائیور کو گولی مار کر قتل کر دیا گیاہے۔گزشتہ ماہ بھی ایک کریم ڈرائیور جنید مصطفی کو اسلام آباد میں نام معلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

تازہ ترین واقع میں 22 سالہ سجاول کو پیر کی رات راولپنڈی میں نصیر آباد کے علاقہ میں قتل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سجاول امیر کو کئی گولیاں ماری گئیں۔ جسے بعد میں ہسپتال لجایا گیا لیکن سجاول جانبر نہ ہو سکا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان سجاول کو گولیاں مار کر گاڑی لے جانا چاہتے تھے مگر گاڑی میں ٹریکر ہونے کی وجہ سے ایک خاص حد تک جانے کے گاڑی کا انجن بند ہو گیا اور ملزمان گاڑی نصیر آباد کے علاقہ میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

سجاول امیر جس کا تعلق بھکر سے تھا راولپنڈی میں کریم چلا کر اپنی روزی روٹی کماتا تھا۔

یہ کریم کے ڈرائیورز کو قتل کرنے کا دوسرا وقعہ ہے۔ اس سے قبل بھی 26 سالہ جنید مصطفی کو اسلام آباد میں نام معلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.