مسلم لیگ ن مرکزی جنرل کونسل اجلاس ,توڑ پھوڑ اورمارکٹائی، 10زخمی

ویب ڈیسک –  پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس کے دوران کارکنان کی ہلڑ بازی سے اجلاس شدید بدنظمی کا شکار ہو گیا۔ بدنظمی اور لڑائی جھگڑے کے سے 10 مسلم لیگی شدید زخمی ہوگئے۔

اسلام آباد کے کنونشن سنٹر میں اجلاس آغاز سے ہی شدید بدنظمی کا شکار رہا ۔ سیکیورٹی اہلکا روں نے کنونشن سنٹر کے ہال میں موجود لیگی کارکنوں کو دھکے دے کر باہر نکال دیا ۔لیگی  کارکنوں نے ہال کے اندر جانا چاہا تو انہیں اس بات کی اجازت نہیں دی گئی جس پر کارکنوں نے شدید احتجاج کیا  کنونشن سنٹر کے ہال کے شیشے توڑ دئیے، وہاں موجود خار دار تار کو پیچھے ہٹا دیا اور واک تھرو گیٹ کو بھی نقصان پہنچا یا ۔

اس ہنگامہ آرائی کے دورا 10لیگی کارکنان بھی زخمی ہو گئے ۔دریں اثنا اس سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف مسلم لیگ (ن)کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.