عمران خان پر گجرات میں بھی جوتے سے حملہ، ملزم کی درگت
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک – چئیرمین پاکستان تحریک انصاف خان پر گجرات میں جوتے سے حملہ کرنے کی ایک اور کوشش کی گئی۔حملہ آور کو پی ٹی آئی کارکنوں نے قابو کر لیا اور اس کی خوب درگت بنائی۔

اطلاعات کے مطابق عمران خان جوں ہی کارکنوں سے خطاب کرکے نکل کر اپنی گاڑی میں بیٹھے تو ایک نوجوان نے عمران خان پر جوتے سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔ جسے پی ٹی آئی کارکنوں نے فوراً قابو کر لیا اور اسے خوب مارا۔

بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے فیصل آباد میں عمران خان پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ اس سے پہلے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو لاہور کی جامعہ نعیمیہ میں جوتا مارا گیا تھا۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *