ویب ڈیسک – آج مرکزی جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ 2018 کے الیکشن کو ریفرنڈم بنانا ہے، روز نیب کی عدالت کے چکر لگاتا ہوں، کوئی مجھے بتائے اگر میں کرپشن کی ہے، میرا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے، میرا ایجنڈا صرف پاکستان کی ترقی ہے، قوم کی ترقی کی بات کرنے پر مجھے نشانہ بنایا گیا، مجھے جان کی پروا نہیں، اپنی قوم کی پروا ہے۔
انہوں نے کل ہونے والے سینٹ چئیرمین کے الیکشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بنی گالہ والا اور بلاول ہاؤس والے ایک ہی بارگاہ میں جھک گئے، کون ہے وہ جس کے آگے جاکر جھکے ہو، یہ چابی والے کھلونے ہیں، ملک تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا، تم جیت کر بھی ہار گئے، ہم ہار کر بھی جیت گئے. یہ لوگ اپنے مفاد کے لئے آپ کو بیچ دیں گے۔
http://www.dailymotion.com/video/x6g868y