پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ملتان سلطانز کی ٹاس جیت کر بائولنگ

ویب ڈیسک – پاکستان سپر لیگ سیزن تھری میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ ہو رہا ہے۔ ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد کی ٹیم میں انگلینڈ سے آئے ایلکس ہیلز اور عماد بٹ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ملتان سلطانز کی ٹیم میں روس وائٹلی اور عمر گل کو شامل کیا گیا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کے 9 پوائنٹس ہیں اور آج سلطانز گروپ مرحلے کا آخری میچ کھیل رہے ہیں۔ پلے آف میں کوالیفائی کرنے کے لیے سلطانز کے پاس یہ آخری موقع ہے، جبکہ دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے ۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.