
مسلمان کو سزا دو’، برطانیہ میں خطوط تقسیم’
ویب ڈیسک – مسلمانون کو تکلیف پہنچائو اور جیتو پوائنٹس، برطانیہ میں گھروں میں مسلمان کو سزا دو کے عنوان سے خطوط تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
نامعلوم افراد کی طرف سے تقسیم کیے گئے ان خطوط میں 3 اپریل کو’ مسلمان کو نقصان پہنچائو’ کا دن قرار دیا گیا ہے۔ خط کا متن میں کسی مسلمان کو تکلیف پہنچانے پر مختلف پوائنٹس ہیں۔
پوائنٹ سسٹم کے تحت کسی مسلمان کو گالیاں دینے پر 10پوائنٹ دیے اور کسی عورت کے اسکارف کو پھاڑنے یا کھینچنے پر25 پوائنٹ دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ سب سے زیادہ پوائنٹس مسلمانوں کے مقدس مقام مکہ پر ایٹمی حملہ کرنے کے ہیں اور یہ ڈھائی ہزار ہیں۔
Horrific ‘Punish a Muslim Day’ letters sent out offering rewards for violencehttps://t.co/vrf6FvLzeS pic.twitter.com/6vHZg2SpjR
— Daily Mirror (@DailyMirror) March 10, 2018
یہ خطوط ایک ایسے وقت میں تقسیم کیے گئے ہیں، جب یورپ اور برطانیہ میں مسلم مخالف تحریکیں اور جذبات میں بتدریج اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ برطانیہ کے مقامی میڈیا کے مطابق ان خطوط کے بعد مسلمانوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ بہت سے مسلمان خاندان اپنے بچوں کے حوالے سے پریشان ہیں۔
لندن پولیس کے مطابق انہوں نے برطانوی شہریوں کو محتاط رہنے کا کہا ہے اور انسداد دہشت گردی کی پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تاہم ابھی تک اس حوالے سے کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔