لیاری میں رینجرز پر حملہ، ایک جوان شہید 5 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک – کراچی کے علاقہ لیاری میں کل رات سندھ رینجرز پرحملہ کیا گیا جس ایک رینجرز کا جوان شہید ہو گیا۔ رینجرز کی جانب سے جوابی حملے اور  آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ترجمان رینجرز سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق لیاری کے علاقے علی محمد محلہ ذکری پاڑہ میں رات سوا 8 بجے کے قریب رینجرز کی جانب سے معمول کا گشت کیا جا رہا تھا کہ اچانک دہشت گردوں نے دستی بموں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں رینجرز کا ایک اہلکار فواد حسین ہلاک اور دیگر 4 اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 5  دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ملزمان کے قبضے سے دستی بم، 3 آوان بم، ایک نائن ایم ایم پستول ، میگزین اور4 کلاشنکوفیں برآمد ہوئیں، مارے جانے والوں کا تعلق غفار ذکری گروپ سے بتایا جاتا ہے۔ گورنر سندھ نےرینجرز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *