معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ویب ڈیسک -دور حاضر کے آئن سٹائن اور معروف برطانوی سائنسدان اور طبیعات کے پروفیسر سٹیفن ہاکنگ 76 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ سٹیفن ہاکنگ کے خاندان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سائنسدان پروفیسر اسٹیفن ہاکنگ 76 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ اسٹیفن ہاکنگ جسمانی طور پر مفلوج ہونے کے باوجود ذہنی طور پر صحت مند تھے۔

 

ہاکنگ کا زیادہ تر کام بلیک ہولز اور تھیوریٹیکل کاسمولوجی کے میدان میں ہے۔ وہ8  جنوری 1942 کو آکسفورڈ میں پیدا ہوئے۔ ہاکنگ کو جدید دنیا کا آئن اسٹائن کہا جاتا ہے، آئن اسٹائن کے بعد دوسرا بڑا سائنسدان ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔

اسٹیفن ہاکنگ کی کتاب ‘بریف ہسٹری آف ٹائم’ ایک شہرہ آفاق کتاب ہے جسے ایک انقلابی حیثیت حاصل ہے۔

سٹیفن ہاکنگ موٹور نیورون نامی بیماری کا شکار ہونے کے باعث جسمانی طور پر مکمل مفلوج ہوگئے تھے، تاہم وہ ذہنی طور پر صحت مند تھے ۔ اسٹیفن ہاکنگ کی وہیل چیئر اور چشمے سے منسلک مختلف اقسام کی مشینیں اور سینسر، جو ان کی آنکھ کے اشارے اور تھوڑی کی حرکت سے وہ سب کمپیوٹر کی اسکرین پر پیش کردیتےتھے۔

 

۱ تبصرہ موجود ہے

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.