ہالینڈ میں پاکستانی طوطوں کی دہشتگردی

ویب ڈیسک – سات سمندر پار ہالینڈ سے پاکستانیوں کے بارے میں ایسی خبر آئی ہے کہ آپ اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ پائیں گے۔ اور یہ خبر ہے پاکستانی طوطوں کے بارے میں جنہوں نے ہالینڈ میں لوگوں کو پریشان کر دیا ہے ۔ یورپی ملک سے  پاکستانی طوطوں کو ملک بدر کرنے کا منصوبہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

پاکستانی طوطے بھی یورپی ممالک کیلئے وبال جان بن گئے۔خبر کے مطابق  ہالینڈ کے ایک شہر میں پاکستانی نژاد ہرے طوطوں کی کثیر آبادی موجود ہے چونکہ دی ہیگ  میں ان کو شکار کرنے والا کوئی جانور نہیں بستا اسی لئے ان پرندوں کو سائنسدانوں نے یورپ میں آبادی کے لحاظ سے جارحانہ ترین نسلوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

ان طوطوں کی نسل بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اب ان کو کھانا ڈالنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے اور ان کو ملک بدر کرنے کے منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.